ریاض،10مئی (انڈیا نیرٹیو)
سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ دمشق میں اپنے سفارت کاروں کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کوایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے شام میں اپنے سفارتی مشن میں کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے یہ اعلان مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اتوارکو اجلاس کے دوروز بعد کیا ہے۔اس اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی دوبارہ شمولیت پراتفاق کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب’’مشترکہ عرب لائحہ عمل کو فروغ دینے‘‘کی کوشش کرے گا۔
وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے حالیہ اجلاسوں اور فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کی گروپ کے اجلاسوں اور تنظیموں میں شرکت پر پابندی کو غیرمنجمد کردیاگیا ہے اوراب وہ اس کے اجلاسوں میں شریک ہوسکتاہے۔
اس نے کہا ہے کہ سفارتی خدمات کی بحالی سے سعودی عرب اورشام کے عوام کے مابین ’’برادرانہ تعلقات‘‘ اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
یہ اقدام شامی صدربشارالاسد کی دمشق میں اپریل میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے چند ہفتے کے بعد سامنے آیا ہے۔کسی سعودی وزیرخارجہ کا 2011 میں شام میں خانہ جنگی چھڑنے کے بعد اس طرح کا یہ پہلا دورہ تھا۔
شام میں مسلح تنازع شروع ہونے کے بعدسے بشارالاسد خطے میں سیاسی طورپرالگ تھلگ ہوکررہ گئے تھے لیکن گذشتہ چند ہفتوں سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کے بعدشام کو عرب دھارے میں واپس لانے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…