Urdu News

سعودی عرب نے ہندوستان سمیت 16 ممالک کے سفر پر لگائی پابندی، کیا ہے وجہ؟

سعودی عرب نے ہندوستان سمیت 16 ممالک کے سفر پر لگائی پابندی

کورونا بحران سے نبرد آزما سعودی عرب نے بھارت سمیت 16 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔حالانکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں ہے۔ ان 16 ممالک میں ہندوستان کے علاوہ  کانگو جمہوریہ، لیبیا، انڈونیشیا، لبنان، شام، ترکی، ایران، افغانستان، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، ویت نام، آرمینیا، بیلاروس شامل ہیں۔

شمالی کوریا میں بھی کورونا نے کہرام مچا رکھا ہے۔ یہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے مریض آرہے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک میں اب تک منکی پوکس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔ نائب وزیر صحت عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ ملک میں منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

Recommended