Urdu News

سعودی عرب : غیر ملکی کارکن کی آزادانہ منتقلی کے لیے مطلوب شرائط

سعودی عرب : غیر ملکی کارکن کی آزادانہ منتقلی کے لیے مطلوب شرائط


سعودی عرب : غیر ملکی کارکن کی آزادانہ منتقلی کے لیے مطلوب شرائط

ریاض،14مارچ(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنان کی آزادانہ منتقلی کا نیا قانون آج اتوار کے روز سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت نے چند شرائط کا تعین کیا ہے۔ ان کے پورا ہونے کی صورت میں نجی سیکٹر میں غیر ملکی کارکن کسی دوسرے آجر کے پاس منتقل ہو سکے گا۔

مذکورہ شرائط درج ذیل ہیں:

1۔ غیر ملکی کارکن مصدقہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد آجر کی اجازت کے بغیر دوسرے آجر کے پاس منتقل ہو سکتا ہے۔

2۔ غیر ملکی کارکن کو مسلسل تین ماہ کی اجرت ادا نہ کی گئی ہو۔

3۔ اگر آجر سفر کرنے ، جیل جانے ، فوت ہو جانے یا کسی اور وجہ سے غائب ہو گیا ہو۔

4۔ اگر کارکن کا ورک پرمٹ یا اقامہ ختم ہو چکا ہو۔

5۔ اگر کارکن نے اپنے آجر کے خلاف ’تجارتی امور پر پردہ‘ڈالنے کی رپورٹ کی ہو بشرط یہ ک کارکن خود اس خلاف ورزی میں شریک نہ ہو۔

6۔ انسانی تجارت ثابت ہونے کی صورت میں۔

افرادی قوت اور سماجی بہبود کی سعودی وزارت نے نومبر 2020ءمیں غیر ملکی کارکن اور آجر کے درمیان معاہدے کے تعلق کو بہتر بنانے کا منصوبہ متعارف کرایا۔7۔ کارکن اور موجودہ آجر کے درمیان ’لیبر تنازع‘ ہونے کی صورت میں جب کہ آجر یا اس کا نمائندہ عدالت میں دو سماعتوں میں غیر حضر رہے۔افرادی قوت اور سماجی بہبود کی سعودی وزارت نے نومبر 2020ءمیں غیر ملکی کارکن اور آجر کے درمیان معاہدے کے تعلق کو بہتر بنانے کا منصوبہ متعارف کرایا تھا۔ اس کے تحت تین مرکزی خدمات پیش کی گئی ہیں جن میں ملازمت کی منتقلی، خروج اور واپسی کا طریقہ کار اور حتمی خروج کا طریقہ کار بہتر بنانا شامل ہے۔

Recommended