Urdu News

سعودی عرب:کووِڈ-19ویکسین کی پہلی خوراک کی مہم میں توسیع،دوسراانجکشن موخر

سعودی عرب:کووِڈ-19ویکسین کی پہلی خوراک کی مہم میں توسیع،دوسراانجکشن موخر

سعودی عرب:کووِڈ-19ویکسین کی پہلی خوراک کی مہم میں توسیع،دوسراانجکشن موخر

ریاض،11اپریل(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی وزارت صحتِ نے کووِڈ-19 کی ویکسین کا دوسرا انجیکشن لگانے کی مہم موخر کرنے کااعلان کیا ہے اور اس سے پہلے معاشرے کے تمام افراد بالخصوص خطرے سے دوچار گروپوں کو ویکسین کا پہلاانجیکشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کا وقت اور دن طے کیا جاچکاتھا،اس کواب اتوار 11 اپریل سے ملتوی کیا جارہا ہے۔اب انھیں دوسرا انجیکشن لگانے کی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ”یہ فیصلہ ویکسینوں کی عالمی سطح پر رسد میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ کووِڈ-19 کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنیاں دنیا کے ملکوں کی مانگ کو پورا نہیں کرپارہی ہیں اور وہ ان ملکوں سے طے شدہ سودے کے مطابق ویکسین کی خوراکیں مہیا نہیں کررہی ہیں۔اس صورت حال کے پیش نظرمملکت کی بیشترآبادی کو پہلے ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بالخصوص خطرے سے دوچار گروپوں کو پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔“

سعودی حکام نے تمام شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے لیے ”صحت ایپ“ پرفوری طور پر اپنے ناموں کا اندراج کرائیں۔خاص طور پرخطرے سے دوچار افراد اپنے ناموں کا ضرور اندراج کرائیں۔اس وقت سعودی عرب بھرمیں قریباً 600 ویکسی نیشن مراکزکام کررہے ہیں اور وہاں شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 کی مفت ویکسین لگائی جارہی ہیں۔ان کے علاوہ مزید ویکسی نیشن مراکز بھی کھولے جارہے ہیں۔

زائرین کے درجہ حرارت کی جانچ ، مسجد حرام کے دروازوں پر 70 تھرمل کیمرے نصب

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمے دار صدارت عامہ نے مسجد حرام کے دروازوں کو 70 سے زیادہ تھرمل کیمروں سے لیس کر دیا ہے۔ اس کا مقصد معتمرین اور زائرین کے جسمانی درجہ حرارت کی جانچ ہے۔مسجد حرام میں وبائی روک تھام کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر حسن السویہری نے واضح کیا کہ تھرمل کیمرے کا میکانزم مختلف رنگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور درجہ حرارت کی جانچ کے ذریعے وائرس سے متاثرہ افراد کے حوالے سے مشتبہ علامات کا انکشاف کرتے ہیں۔السویہری کے مطابق تھرمل کیمرے بیت اللہ کے زائرین سے زیادہ سے زیادہ 6 میٹر کی دوری پر ہوں گے۔

Recommended