Urdu News

سعودی عرب خطے میں مرکزی کھلاڑی ہے:فرانسیسی صدر

سعودی عرب خطے میں مرکزی کھلاڑی ہے:فرانسیسی صدر

پیرس،یکم دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

فرانس نے آج منگل کے روز مشرق وسطی میں سعودی عرب کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کے خلیجی ممالک کے آئندہ دورے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے صدارتی ذرائع کہا کہ سعودی عرب خطے میں مرکزی کھلاڑی کی حیثیت رکھتا ہے۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو دیے گئے خصوصی بیان میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ’مملکت (سعودی عرب) کے ساتھ مکالمے کے بغیر فرانس کی پْر عزم پالیسی کا تصور ممکن نہیں‘۔

ذرائع نے واضح کیا کہ ماکروں اپنے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ طویل اور گہری بات چیت میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں ایران کا جوہری پروگرام، یمن اور اور عراق کی صورت حال اور دہشت گردی کے انسداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔اسی طرح ماکروں کے سعودی عرب، امارات اور قطر کے دورے میں خصوصی طور پر لیبیا اور لبنان کے معاملات پر بات چیت ہو گی۔ذرائع کے نزدیک یہ دورہ مملکت میں العْلا کے حوالے سے فرانسیسی سعودی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ العْلا میں فرانس کی موجودگی فعّال ہے۔یاد رہے کہ الیزے پیلس نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ فرانس کے صدر تین اور چار دسمبر کو خلیج کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں عمانوئل ماکروں سعودی عرب، امارات اور قطر جائیں گے۔

Recommended