Categories: عالمی

سعودی عرب میں اب ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

ریاض،04فروری(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میڈیکل یا کپڑے کے ماسک کا استعمال نہ کرنا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنا کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر پہلی بار 1,000 ریال فی فرد جرمانہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی دوسری خلاف ورزی پر جرمانہ کی حد ایک لاکھ ریال کر دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے زور دیا کہ اپنی صحت اور دوسروں کی حفاظت کے لیے، انفیکشن کو روکنے اور وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے مسلسل ماسک پہنا لازمی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 30 دسمبر 2021 سے سعودی عرب میں متعدد احتیاطی تدابیر، بنیادی طور پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

قبل ازیں سعودی عرب نے بیرون ملک سفرپر روانہ ہونے والے شہریوں کے لیے 9 فروری سے کووڈ-19 کی ویکسین کی تیسری خوراک (بوسٹر شاٹ) لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تیسری تقویتی خوراک ان تمام لوگوں کے لیے دستیاب ہیجنھیں دوسری خوراک لگوائے تین ماہ گزرچکے ہیں۔البتہ سولہ سال سے کم عمر لڑکے، لڑکیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اسی طرح جو لوگ توکلنا ایپ میں استثنا کے زمرے میں نظرآتے ہیں،انھیں بھی بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سعودی حکام نے ایک اور قانون کی بھی منظوری دی ہے،اس کے تحت مملکت میں آنے والے تمام لوگوں کو سعودی عرب روانگی اور پہنچنے سے قبل 48 گھنٹے کے اندر منفی پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔ آٹھ سال سے کم عمر بچّے اس ٹیسٹ کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔دریں اثناء اگر کسی شہری کے کووڈ-19 کے پی سی آر کے ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آیا ہے اورٹیسٹ کی تاریخ کے بعد سات دن گزرچکے ہیں، تو ایسے افراد منفی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کے بغیر مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ ایسے مسافروں نے مملکت کی منظور شدہ کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں۔

اگر سعودی عرب کی منظوری کے مطابق مملکت میں آنے والے مسافر کو مناسب طور پر ویکسین نہیں لگائی گئی ہے تواس کے مملکت میں داخل ہونے سے دس روز پہلے کا مثبت ٹیسٹ ہونا چاہیے اور ایسے افراد کو سعودی عرب میں آمد کے بعد مزیدکسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago