Categories: عالمی

شام میں امریکی فوج کی کارروائی میں داعش کا رہنما ابوابراہیم الہاشمی القرشی ہلاک

دمشق،04فروری(انڈیا نیرٹیو)

شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں امریکی فوج نے جمعرات کو علی الصباح ایک چھاپا مارکارروائی میں داعش کے رہنما عبداللہ قرداش الملقب ابوابراہیم الہاشمی القرشی کو ہلاک کردیا ہے۔امریکی صدربائیڈن نے ایک بیان میں خود داعش کے لیڈر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ امریکی اسپیشل آپریشنزفورسز نے ادلب میں انسداد دہشت گردی مشن کے تحت کارروائی کی ہے۔اس میں بچّوں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن امریکی فوج کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس کارروائی کے دوران میں ایک امریکی ہیلی کاپٹرزمین پر گرکر تباہ ہو گیا۔

صدربائیڈن نے بیان میں کہا:”گذشتہ شب میری ہدایت پر شمال مغربی شام میں ہماری افواج نے امریکی عوام اور ہمارے اتحادیوں کے تحفظ اور دنیا کو ایک محفوظ جگہ بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی آپریشن کامیابی سے انجام دیا ہے۔اپنی مسلح افواج کی مہارت اور بہادری کی بدولت ہم نے داعش کے رہنما ابوابراہیم الہاشمی القرشی کا خاتمہ کردیا ہے اورتمام امریکی فوجی اس کارروائی کے بعد بہ حفاظت واپس آ گئے ہیں“۔اس واقعے سے آگاہ ایک امریکی عہدہ دار نے بتایا کہ ”شہری ہلاکتیں کارروائی کا ہدف کمپاؤنڈ(مکان) میں ایک شخص کی وجہ سے ہوئی ہیں۔اس نے دھماکا خیزمواد کو اڑادیاتھا جس کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچّے ہلاک ہوئے ہیں“۔اس عہدہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک امریکی ہیلی کاپٹر میں میکانیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے امریکی فوجیوں نے دوسرے طیاروں پر اڑنے سے پہلے اسے اپنی جگہ پر دھماکے سے اڑا دیا۔

علاقے کے مکینوں نے علی الصباح ایک زوردارگھن گرج کا ذکر کیا جس میں متعدد ہیلی کاپٹراور بھاری مشین گنوں کے فائر شامل تھے۔شام کے شہری دفاع کے رضاکار گروپ سفید ہیلمٹس نے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے اب تک ایک گھرسے 13 لاشیں برآمد کی ہیں۔ان میں چھیبچّوں اور چار خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں جو بظاہر اس کارروائی کا نشانہ بنے ہیں۔انھوں نے نزدیک واقع گھر میں رہنے والی ایک نوجوان لڑکی کا علاج کیا ہے۔سفید ہیلمٹس کے بہ قول امریکی فوجیوں کی کارروائی میں اس لڑکی کاپورا خاندان مارا گیا ہے۔

ادلب کے مکینوں نے بتایا کہ انھوں نے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے ہیلی کاپٹروں کی آواز سنی تھی اور یہ سلسلہ تین بجے کے بعد تک جاری رہا تھا۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے حملے کا نشانہ بننے والے گھر میں تصادم کے دوران میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔علاقے کے مکینوں نے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں کی چھاپامار کارروائی میں ترکی کی سرحد سے قریباً ایک میل کے فاصلے پرواقع ایک دو منزلہ مکان کو نشانہ بنایا گیا۔یہ زیتون کے باغات سے گھرا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوزمیں گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہے۔ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی چمک نظرآتی ہے۔ایک مقامی صحافی کی کھینچی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکان کی بالائی منزل کا ایک حصہ جزوی طورپرگرگیا ہے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔مکان کے ایک حصے میں خون اور بکھرا ہواملبہ نظر آ رہا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago