Categories: عالمی

سعودی عرب: پابندی سے مستثنیٰ ممالک سے زائرین کو عمرے کی اجازت

سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت اور یو اے ای پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک میں شامل نہیں

سعودی عرب نے پابندی سے مستثنیٰ ممالک سے زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق آئندہ دنوں میں 20 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین کو عمرے کی اجازت ہوگی۔ترجمان وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ صرف پابندیوں سے استثنیٰ والے ممالک کے زائرین سعودی عرب آ سکتے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت اور یو اے ای پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک میں شامل نہیں۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے سیاحتی ویزوں کے اہل 49 ممالک کی فہرست جاری کردی، ان ممالک کے شہری 90 دن کے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیاحتی ویزے آن لائن الیکٹرانک سسٹم سے جاری ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں امریکا، کینیڈا، آسٹریا، بلجیم، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 49 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش شامل نہیں۔سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والوں کو بغیر قرنطینہ داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحوں کو صرف ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago