ریاض (سعودی عرب)، 23 اپریل(انڈیا نیرٹیو)
سعودی عرب نے تشدد سے متاثرہ سوڈان سے 12 ممالک کے 66 شہریوں کو محفوظ نکال لیا ہے۔ ان میں کچھ ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے سعودی عرب ہم منصب سے اس بارے میں بات کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سوڈان میں سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔یاد رہے کہ سوڈان 15 اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک مسلح جھڑپوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق، جمعہ تک، اس تشد میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 3500 زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سوڈان میں سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔یاد رہے کہ سوڈان 15 اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک مسلح جھڑپوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔