سعودی عرب نے حج وعمرہ کی وزارات میں ردو بدل کی
ریاض،13مارچ(انڈیا نیرٹیو)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے عصام بن سعد بن سعید کو نیا وزیر حج وعمرہ مقرر کیا ہے۔وہ نئی وزارت کی ذمہ داری کے ساتھ وزیر مملکت کی فرائض بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو ان کے عہدے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج کو شہری ہوابازی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔ایک الگ شاہی فرمان کے تحت انتظامی سپریم کورٹ کے سربراہ عزت مآب الشیخ ابراھیم بن سلیمان بن عبداللہ الرشید کو ان کو عہدے سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ عزت مآب الشیخ علی بن سلیمان بن علی السعوی کو عدالت کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ بھی وزیر کے مساوی ہو گا۔ادھر شاہی فرمان کے تحت انجینیر ماھر بن عبدالرحمن بن ابراھیم القاسم کو محمد بن بن طویلع بن سعد السلمی کی جگہ ”سول سروس“ کے لیے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کا نائب وزیر مقرر کیا ہے۔ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز بن محمد الطیب کو وزارتی کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے ایک فرمان کے ذریعے عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا ہے۔
عرب فوجی اتحاد نے یمن میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں مارب محاذ پر حوثیوں کا ایک اور فضائی دفاعی نظام تباہ کیا گیا ہے۔یمنی فوج نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں حوثیوں کے بارود بردار ڈرون کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال مغرب میں حجہ کے نئے مقامات آزاد کرانے کے بعد پیش آیا ہے۔ اس سے قبل یمنی فوج نے ایک اور بیان میں دعوی کیا تھا کہ حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں بھی حوثیوں کا بارود بردار ڈرون تباہ کیا گیا جس سے انہیں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔یمنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ دفاعی تنصیبات نے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کی مدد سے صعدہ کے شمال مشرقی ضلع کتاف میں بارود بردار ڈرون کو تباہ کیا ہے۔
کتاف صعدہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ یمنی فوج نے بارود بردار حوثی ڈرون کو ہدف سے پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کر رہی ہے۔یمنی فوج اور ’مراد‘ نامی قبیلے نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ جبل مراد کے عسکری ٹھکانوں پر حوثیوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ادھر عرب فوجی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل شکن دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا ہے جسے غیر ملکی ماہرین چلا رہے تھے۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی شہریوں کے تحفظ اور یمنی فوج نیز مارب میں قبائلی حریت پسندوں کو آگے بڑھنے میں مدد دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے حوثی ملیشیا کے حملوں کا جواب دینے کے لیے الحدید کے ساحل کی جانب بحری کمک روانہ کی ہے۔ عرب اتحاد نے یمنی فوج نے الحدیدکے دو محاذوں پر اضافی فورس بھیجی ہے۔