Urdu News

سعودی عرب کا اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان’خطرناک کشیدگی’کا انتباہ

اسرائیلی فوج، فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے بعد پوز دیتے ہوئے

سعودی عرب نے خبردارکیا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان صورت حال خطرناک حد تک کشیدہ ہوسکتی ہے اورامن عمل کی بحالی پرزوردیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مملکت عام شہریوں کونشانہ بنانے والی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور کشیدگی کے خاتمے، امن عمل کی بحالی اور قبضے کے خاتمے کی اہمیت کی تصدیق کرتی ہے‘‘۔

گذشتہ موسم بہارمیں اسرائیل کی جانب سے حملوں کے آغازکے بعد سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس میں فلسطینی حملوں میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے،جبکہ سال کے آخرمیں ہونے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی تھی۔جمعرات کے روزمغربی کنارے کے علاقے جنین پر اسرائیلی حملے میں ایک معمرخاتون سمیت نو افرادشہید ہوگئے تھے جبکہ جمعہ کے روز مشرقی یروشلم میں ایک یہودی بستی میں ایک فلسطینی مسلح شخص نے 70 سالہ خاتون سمیت سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

دریں اثنا ہفتے کے روز مشرقی یروشلم میں ایک فلسطینی حملہ آورنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے۔جنین میں چھاپامارکارروائی کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے،جس کے مغربی کنارے میں محدودانتظامی اختیارات ہیں،اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔

Recommended