سعودی عرب اس سال کے آخر میں اپنی پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجے گا۔ اسے ملککی قدامت پسند انہ امیج کو بہتر بنانے کی جانب ایک موثر قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی خاتون خلاباز ریانہ برناوی اپنے سفر کا آغاز ایک مرد خلاباز علی الکرنی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کریں گی۔ اس مشن میں عملے کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔ ان کا خلائی جہاز امریکہ سے روانہ ہوگا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے ملک کے سخت امیج کو بہتر بنانے کی سمت میں خواتین کے لیے بہت سے اصلاحاتی اقدامات کرتے رہے ہیں۔