Urdu News

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، مصر کے صدر السیسی کے استقبال کے لیے پہنچے ایئر پورٹ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، مصر کے صدر السیسی کے استقبال کے لیے پہنچے ایئر پورٹ

خطے اور دنیا کو درپیش صورت حال پر بھی گفتگو

ریاض،03اپریل(انڈیا نیرٹیو)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کے روز جدہ میں سحری کے دستر خوان پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ولی عہد نے مصری صدر کی سعودی عرب آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ایئرپورٹ پر عبد الفتاح السیسی کااستقبال کیا۔

اس دوران مصری صدر نے ولی عہد کی جانب سے مہمان نوازی پ ان کا شکریہ ادا کیا۔محمد بن سلمان اور السیسی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفت و شنید کی گئی۔ مشترکہ تشویش کے تمام مسائل پر بھی بات چیت کی۔

ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان اور سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے بھی شرکت کی۔ مصر کی جانب سے انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل بھی موجود تھے۔

Recommended