Categories: عالمی

سعودی ریڈیو نے 24گھنٹہ اردو نشریات کاآغاز کیا

اب تک صرف دو گھنٹہ کا دورانیہ اردو کے لیے خاص تھا

سعودی ریڈیو نے اب اپنے یہاں اردو نشریات کا بھی باضابطہ آغاز کردیاہے اور اس کا دورانیہ چالیس منٹ کا رکھاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اردو نشریت کا آغاز سب سے پہلے 1950 میں کیاگیاتھا لیکن اس کا دورانیہ صرف منٹ کا تھا۔ اس کا مقصد یہ تھاکہ برصغیر پاک و ہند کے اردوداں طبقہ تک مملکت سعودی عرب کی آواز پہنچائی جاسکے، ابتدائی نشریات کا دورانیہ صرف 15 منٹ تھا اور ان میں مناسک حج سے متعلق ایک مذہبی بات چیت اور مہمان خدا کے لئے کچھ ہدایات شامل ہوتی تھیں۔ نشریات میں تلاوت کلام پاک،ایک دینی بات چیت، شاہی ترانہ اور خبریں ہوتی تھیں۔

1951ء میں،اردو نشریات میں مزید 10منٹ کا اضافہ کرکے دورانیہ40منٹ کردیا گیا۔اکتوبر 1956کو پروگرا م میں ہمہ گیر تبدیلی لائی گئی۔اردو نشریات کا وقت 40 منٹ سے بڑھا کر ایک گھنٹہ کردیاگیا،مذہبی،اطلاعاتی،ثقافتی اور تفریحی پروگرام شامل کردئیے گئے۔نومبر 1979 میں نشریات کا وقت بڑھا کر دو گھنٹے کردیا گیا اور نشریات کے فقروں میں تلاوت کلام پاک اور مذہبی بات چیت کے ساتھ ساتھ سعودی اخبارات کے تراشے،اطلاعاتی،دینی اور ثقافتی پروگراموں کا اضافہ کیا گیا اور پروگراموں کے درمیان عربی اور اردو نغمے اور موسیقی بھی نشر کی جانے لگی۔

عالمی اردو نشریات کے موجودہ صدر ڈاکٹر محمد لئیق اللہ خان ہیں،اس کے پہلے صدر جناب محمد نعیم رحمتہ اللہ تھے جنہوں نے سعودی ریڈیو سے اردو پروگرام کا آغاز کیا تھا،وہ سعودی شہری تھے ان کے بعد نصار رفیع صدر بنے،1395ھ مطابق1975 تک صدارت کرتے رہے،پھر طارق علی خان کو صدر شعبہ بنادیا گیا جو 1419ھ مطابق 1998میں اپنی ریٹائرمنٹ تک سعودی اردو سروس کے صدر رہے،ان کے بعد ڈاکٹر سید سعید عابدی صدر بنے۔سعودی ریڈیو کے پہلے اناو ¿نسر محمد نعیم رحمتہ اللہ تھے پھر نصار رفیع (رحمہ اللہ علیہ) ان کے ساتھ شامل ہوگئے پھر مسعود مصطفی (رحمہ اللہ علیہ)،ان کے بعد عبد اللہ عباس ندوی(رحمہ اللہ علیہ) اور عبد الوہاب شرف الدین(رحمہ اللہ علیہ) اس قافلے میں شامل ہوئے،یہ تمام حضرات سعودی شہری ہوگئے تھے،سعودی ریڈیو کے شعبہ اردو کے پہلے رفقاء کار کے سلسلے کی آخری کڑی ڈاکڑ سید سعید عابدی تھے۔ ٍ14 جولائی 2021 سے اردو نشریات کا دورانیہ 24 گھنٹے ہوگیا ہے۔ ابھی ٹرائل کا دور چل رہاہے۔23 ستمبر 2021 سے باقاعدہ افتتاح ہوگا۔شارٹ ویو 21 میٹر بینڈ یا 13775 کلو ہرٹز (یا) 13660 کلو ہرٹز اور FM 107,30فیس بک ٹویٹر، اسٹاگرام اور یوٹیوب پر پر ریڈیو کے اکاؤنٹ سے سے بھی اردوسروس 24 گھنٹے سنی جاسکتی ہے۔عرب سیٹ 5 پر بھی اردو سروس سن سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل لنک پر موبائل وغیر سے بھی سعودی عالمی اردو سروس کے پروگرام سنے جاسکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago