Urdu News

خفیہ دستاویز لیک: پاکستان کے لیے دو کشتیوں کی سواری کیوں ہے پریشان کن؟

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر

اسلام آباد ، یکم مئی (انڈیا نیرٹیو)

 حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی امریکی وزارت دفاع کی خفیہ دستاویزات میں پاکستان کی دستاویزات بھی شامل ہیں۔ ان افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات میں پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستان کو دو کشتیوں پر چلنے کے خلاف خبردار کیا تھا۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق مارچ میں ایک اندرونی میمو میں حنا ربانی کھر نے کہا تھا کہ ان کا ملک چین اور امریکہ کے درمیان درمیانی جگہ نہیں بنارہ سکتا۔ اگر پاکستان امریکہ کے سامنے جھک جاتا ہے تو اسے چین سے ملنے والے بڑے فوائد سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

میمو کا عنوان’ پاکستان کے مشکل متبادل‘ تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مغرب کو خوش کرنے سے گریز کرے۔ اگر پاکستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری جاری رکھتا ہے تو اسے چین کے ساتھ اپنی اصل تزویراتی شراکت داری کو قربان کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے بڑے لیڈروں کی آڈیوز لیک ہو چکی ہیں تاہم حنا ربانی کھر کا خفیہ میمو کیسے لیک ہوا اور امریکہ کیسے پہنچا ، اس کی معلومات ابھی تک نہیں مل سکیں۔ یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ پاکستانی حکومت کے اندر امریکہ کی جڑیں کتنی گہری ہیں کہ وہ ملک کی انتہائی خفیہ اور حساس معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

Recommended