Urdu News

شہاب المہاجر دہشت گردانہ سرگرمیوں کاماسٹر مائنڈ : اقوام متحدہ

شہاب المہاجر دہشت گردانہ سرگرمیوں کاماسٹر مائنڈ

اقوام متحدہ ، 04 فروری (انڈیا نیرٹیو)

دہشت گرد تنظیم داعش کا نیالیڈر شہاب المہاجر ہندوستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش ، مالدیپ ، پاکستان اور سری لنکا میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی کارروائی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل وہ بدنام زمانہ حقانی نیٹ ورک سے وابستہ تھا۔ یہ معلومات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس کی جاری کردہ ایک رپورٹ سے سامنے آئی ہے۔

عراق میں داعش کے تعلق سے سکریٹری جنرل کی 12 ویں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے پاس افغانستان کے مختلف صوبوں میں ایک ہزار سے دو ہزار دو سو جنگجو ہیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نے افغانستان کے ننگرہار اورکنارسمیت دیگر صوبوں میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں داعش کے کو ان صوبوں کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوششوں میں چیلنجوں کا سامنا ہے ، اس تنظیم نے یہاں ہونے والے بہت سے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس تنظیم نے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ، جن میں مئی میں کابل میں زچہ بچہ اسپتال ، اگست میں جلال آباد سٹی جیل پر حملہ ، نومبر میں کابل یونیورسٹی پر حملہ اور دسمبر میں صوبہ ننگرہار میں ایک خاتون صحافی کا قتل شامل ہے۔

Recommended