نئی دہلی،30 اگست، 2022/ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے بالی میں آج برازیل کے وزیر تعلیم جناب وکٹر گوڈوئے کے ساتھ ایک دو طرفہ ملاقات کی۔ برازیل کے ہم منصب
برازیل کے ہم منصب
وزراء نے تعلیم ، چھوٹے کاروبار . تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں دو طرفہ سرگرمیوں میں گہرائی لانے پر نتیجہ خیز مذاکرات کیے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ . کے میدانوں میں مشترکہ ورکنگ گروپ کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے سے اتفاق کیا۔
بھارت اور برازیل دونوں کو زبردست فائدہ
جناب پردھان نےکہا کہ توانائی کےتحفظ ، روایتی طریقہ علاج میں اشتراک ، احتیاطی حفظان صحت ، یوگ، آیوروید اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی ، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور ہنر مندی سے متعلق اداروں کےدرمیان رابطہ بنیادی علاقے ہیں جن میں بھارت اور برازیل دونوں کو زبردست فائدہ ہو سکتا ہے۔ برازیل کے ہم منصب
بعد میں، جناب پردھان نے بالی میں سیمنیاک میں بھارتی برادری سے بھی بات چیت کی۔
جناب وکٹر گوڈوئے نے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیو میں گہرائی لانے کی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ جی ٹوئینٹی کے ٹروئیکا کے مشترکہ صدر کے طور پر انہوں نے آئندہ صدارت کے دوران ایڈ ڈبلیو جی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں برازیل کی طرف سے بھارت کو مدد دینے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
دھرمیندر پردھان تعلیم کے شعبے میں اشتراک کے لئے آسٹریلیا روانہ