پاکستان حکومت کیوں بنا رہی ہے سندھ کو جیل ؟ پانی کا بحران اور سندھ پر پہرہ داری
غلام حسین شابرانی
مرکزی جنرل سیکرٹری، جئے سندھ فریڈم موومنٹ
پنجاب نے دریائے سندھ پر کالا باغ ڈیم، بھاشا ڈیم، تھل کینال اور دیگر نہریں بنا کر سندھ کو بنجر بنا دیا ہے۔ سندھ میں پانی کی کمی سے فصلیں تباہ اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، سندھ کے تین اضلاع ٹھٹھہ، بدین اور کراچی کی لاکھوں ایکڑ اراضی دریائے سندھ پر پنجاب کی لوٹ مار سے اجڑ رہی ہے۔
جئے سندھ فریڈم موومنٹ
عالمی برادری پنجاب کی جانب سے دریائے سندھ پر پانی کی چوری کا نوٹس لے اور دریائے سندھ کو سندھ کی جانب بحال کرے۔ سہیل ابڑو چئیرمین جئے سندھ فریڈم موومنٹ
پنجاب دریائے سندھ کے پانی کی چوری کے باعث سندھ میں فصلیں تباہ اور لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں۔ زبیر سندھی وائس چیئرمین جئے سندھ فریڈم موومنٹ
پنجاب کی طرف سے دریائے سندھ پر کالا باغ ڈیم، بھاشا ڈیم، تھل کینال اور دیگر نہروں کی تعمیر بین الاقوامی جرم ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق دریائے سندھ پر صرف سندھ کا حق ہے۔