نئی دہلی،7 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
کمزور عالمی اشاروں کی وجہ سے آج مسلسل تیسرے کاروباری روز گھریلو شیئر بازار میں دباؤ کی صورت حال ہے۔ حالانکہ شیئر بازار نچلی سطح سے ریکور کرتا ہوا نظر آرہا ہے، لیکن خریداری کے باوجود ابھی بھی بازار فلیٹ سطح کے آس پاس ہی بنا ہوا ہے۔ حصص بازار نے آج کے کاروبار کی شروعات علامتی گراوٹ کے ساتھ کی تھی، لیکن شروعاتی 15 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی بازار نچلی سطح سے کچھ ریکور کرنے میں کامیاب رہا۔ شروعاتی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.19 کی مضبوطی کے ساتھ اور نفٹی 0.12فیصد مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے بی پی سی ایل، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایشین پینٹس، ہندوستان یونی لیور اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص 1.93 فیصد سے لیکر 0.80 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
دوسری طرف، ٹاٹا موٹرز، این ٹی پی سی، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، کوٹک مہندرا اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل 1.05 فیصد سے لیکر 0.76 فیصد کی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ میں اب تک کے کاروبار میں 1893 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1153 حصص منافع کما کر سبز نشان پر کاروبار کر رہے تھے جبکہ 740 حصص نقصان اٹھا کر سرخ نشان پر ٹریڈ کر رہے تھے۔
اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 اسٹاکس میں سے 13 اسٹاک خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں رہے اور فروخت کے دباؤ کی وجہ سے 17 اسٹاک سرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 اسٹاکس میں سے 19 اسٹاک سبز نشان میں اور 31 اسٹاک سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔