نئی دہلی، 05 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کے روزشیئر بازار کے دونوں انڈیکس کا آغاز گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 62865 کی سطح پر کھلا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 18719 کی سطح پر کھلا۔
فی الحال، بی ایس ای سینسیکس شروعاتی کاروبار میں 318.90 پوائنٹسیعنی 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 62549.60 پر کاروبارکر رہا ہے۔ جبکہ این ایس ای کا نفٹی بھی 71.60 پوائنٹس یعنی 0.38 فیصد گر کر 18624.50 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
30 حصص والے سینسیکس میں کے اہم شیئروں میں شامل ہندوستان یونی لیور، نیسلے، پاور گرڈ، ٹائٹن، بھارتی ایرٹیل، ایشین پینٹس، ایچ ڈی ایف سی اور ریلائنس انڈسٹریز بڑے خسارے میں تھے۔ تاہم ٹاٹا اسٹیل، انڈس انڈ بینک، وپرو اور بجاج فائنانس میں تیزی کا رجحان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 415.69 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد گر کر 62868.50 پر اور نفٹی 116.40 پوائنٹس یعنی 0.62 فیصد گر کر 18696.10 پر بند ہوا۔