Urdu News

سری لنکا میں پٹرول ختم ہونے کے دہانے پرعوام قربانی دینے کے لیے تیار رہیں: وکرم سنگھے

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے

کولمبو، 17؍مئی

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے پیر کی رات بحران زدہ قوم کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس صرف ایک دن کا پٹرول بچا ہے، تاہم جمعرات کو وزیر اعظم کے عہدے پر تعینات وکرما سنگھے نے مزید زور دے کر کہا کہ وہ بحران سے نپٹنے کی  کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی دو اور ڈیزل کی دو کھیپیں ہندوستانی کریڈٹ لائن کا استعمال کرتے ہوئے اگلے چند دنوں میں راحت فراہم کر سکتی ہیں۔

قطاروں کو کم کرنے کے لیے، ہمیں تقریباً 75 ملین امریکی ڈالر کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس صرف ایک دن کے لیے پیٹرول کا ذخیرہ ہے- وکرما سنگھے نے ٹویٹ کیا۔ہم کل ڈیزل کی کھیپ لانے میں کامیاب ہو گئے۔ ہندوستانی کریڈٹ لائن کے تحت 18/5 اور 1/6 کو ڈیزل کی مزید دو کھیپیں آنی ہیں۔ 18/5 اور 29/5 کو پٹرول کی دو ترسیل باقی ہیں۔ ہم ڈالر حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔پیر کو قوم کے نام ایک خطاب میں، رانک وکرم سنگھے  نے کہا،اگلے دو مہینے ہماری زندگی کے مشکل ترین ہوں گے۔

ہمیں کچھ قربانیاں دینے اور اس دور کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔سری لنکا کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست نہیں کی تھی لیکن ملک کو درپیش چیلنجنگ صورت حال کے پیش نظر صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی دعوت پر عہدہ سنبھالا ہے۔

Recommended