Urdu News

سری لنکا میں حالات بے قابو، وزرا کے گھروں کو دھماکے سے اڑا یا، ارکان پارلیمنٹ کو کیا برہنہ

سری لنکا میں حالات بے قابو

حکومت فوج کو سڑکوں پر لے آئی، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

معاشی اور سیاسی بحران میں گھرے سری لنکا میں حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔ مشتعل ہجوم نے وزراء کے گھروں کو آگ لگا دی ہے۔کئی ارکان اسمبلی کو برہنہ کر کے مارا پیٹا گیا۔ حکومت نے فوج کو سڑکوں پر اتار دیا ہے اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

سری لنکا میں وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے استعفے کے بعد فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔ راجا پاکسے کی سرکاری رہائش گاہ کو نذر آتش کرنے کے بعد اب سنتھ نشانتا، جانسن فرنینڈو، پرسنا راناٹنگا سمیت کئی وزراء کے گھر جلا دیے گئے۔ عوام کا غصہ حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی پر پھوٹ پڑا ہے۔ کئی ایم پیز کو اپنی جان بچا کر بھاگنا پڑا۔کچھ ایم پیز کی برہنہ پٹائی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔اس تشدد میں اب تک دس افراد کے ہلاک اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج، فضائیہ اور بحریہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے فوجیوں کو لوٹ مار کرنے، قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور گڑبڑ کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

Recommended