Urdu News

سری لنکا کے وزیر اعظم وکرما سنگھے نے وزیر خزانہ کے طور پر حلف لیا

سری لنکا کے وزیر اعظم وکرما سنگھے نے وزیر خزانہ کے طور پر حلف لیا

کولمبو ،25؍مئی

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے بدھ کی صبح وزیر خزانہ، اقتصادی استحکام اور قومی پالیسیوں کے نئے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ کولمبو پیج نے صدر کے میڈیا ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ وکرماسنگھے نے کولمبو میں ایوان صدر میں صدر گوتابایا راجا پاکسے کے سامنے حلف لیا ہے۔ صدر کے سکریٹری گامنی سینارتھ نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ رانیل وکرما سنگھے ریکارڈ چھٹی مدت کے لیے سری لنکا کے وزیر اعظم مقرر ہوئے۔ انہوں نے سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا کے اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ قبول کیا۔

سری لنکا کے وزیر اعظم نے سری لنکا کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ جزیرے کے ملک کو پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ سری لنکا کو خوراک اور ایندھن کی قلت، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کی کٹوتیوں کی وجہ سے آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

کساد بازاری کی وجہ غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی ہے جس کی وجہ کووڈ۔19 وبائی امراض کے دوران سیاحت میں کمی کے ساتھ ساتھ لاپرواہی معاشی پالیسیاں ہیں۔ غیر ملکی زرمبادلہ کی شدید قلت کی وجہ سے، سری لنکا نے حال ہی میں تقریباً 51 بلین امریکی ڈالر کے اپنے تمام غیر ملکی قرضوں کو نادہندہ کیا۔ معاشی صورتحال نے وزیر اعظم مہندا راجہ پکسے اور صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفیٰ کے مطالبات کے ساتھ زبردست مظاہروں کا باعث بنا۔

Recommended