کولمبو ، 29 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
پڑوسی ممالک کو بطور مدد کورونا ویکسین پہنچانے پر پوری دنیا میں ہندوستان کی تعریف کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ، پڑوسی ملک سری لنکا نے اب کورونا ویکسین کے لیے اظہار تشکر کیا ہے۔
جمعرات کوہندستان کی ’کوویشیلڈ‘ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراک کولمبو پہنچی۔ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکشے نے ہوائی اڈے پر اس کھیپ کو قبول کیا اور اس مدد پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔
ہندستان نے اپنی ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کے تحت سری لنکا کو ویکسین عطیہ کی ہیں۔ ہندستان نے گزشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ سری لنکا اور سات دیگر ممالک بھوٹان ، مالدیپ ، بنگلہ دیش ، نیپال ، میانمار ، افغانستان اور موریشس کو کورونا ویکسین دے گا۔ ہندستان نے اپنی’پڑوسی فرسٹ‘ پالیسی کے حصے کے طور پر نیپال ، بنگلہ دیش ، بھوٹان اور مالدیپ کو بطور امدادکورونا ویکسین بھیجے ہیں۔