Urdu News

پنجگورثقافتی پروگرام روکنا بلوچوں کی’’ثقافتی نسل کشی‘‘ہے: بلوچ موومنٹ

دل مراد  بلوچ

  بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے سیکرٹری جنرل دل مراد بلوچ نے پنجگور میں میوزک کنسرٹ کی بندش پر پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے اسے “بلوچوں کی ثقافتی نسل کشی” قرار دیا۔

انہوں نے واقعہ کو روایت کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ یہ جواز پیش کرنے کے لیے کافی ہے کہ پاکستان مذہب اور مسلح مذہبی انتہا پسندوں کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

دل مراد  بلوچ نے کہا کہ قابض ریاست بلوچ ثقافت، روایات اور اقدار کو تباہ کرنے، مسخ کرنے اور مٹانے کے لیے مذہب کو استعمال کر رہی ہے۔

پنجگور میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، وہاں فرقان الاسلام کے نام پر آئی ایس آئی کے کارندوں نے اسکولوں پر حملے کیے ہیں  اور لڑکیوں کی تعلیم کو روکنے کی کوشش  کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  “اگر نام نہاد اسلامی سکالرز اسلامی اور بلوچ روایات کی بات کرتے ہیں تو وہ سب سے پہلے ریاست پاکستان کے ظلم و بربریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

اس کی افواج دن دیہاڑے گھروں پر حملہ کر کے خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو اغوا کرتی تھیں۔”  وہ روایات کے محافظ بن جاتے ہیں، انہیں نورجان کی جبری گمشدگی اور ملک ناز جیسی معصوم خواتین کے قتل پر ردعمل ظاہر کرنا چاہیے تھا۔

ہم جانتے ہیں کہ وہ ان واقعات پر ردعمل نہیں دیتے کیونکہ اس سے ان کے آقاؤں کو تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبان، روایات اور ثقافت کے فروغ کے لیے موسیقی اور گلوکار ضروری ہیں۔

Recommended