Urdu News

سندھو دیش کی آزادی تک جدوجہد جاری: ہم بہت جلد ہوں گے آزاد: جئے سندھ فریڈم موومنٹ

سندھو دیش کی آزادی تک جدوجہد جاری

جئے سندھ  فریڈم موومنٹ جسفم کے جانب سے آج رہبر سائیں جی ایم سیدکی 27 برسی کے موقع پر سن بائی پاس سے لے کر سائیں جی ایم سید کی مزار تک سینکڑوں کی تعداد میں قومی کارکنان عورتیں بچوں اور بزرگوں نے ایک شاندار ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکا کے ہاتھ میں جئے سندھ کے پرچم سائیں جی ایم سید کی تصویریں جب کہ سندھ شمن منصوبوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ پاک چائنا اکنامک کوریڈور نامنظور، جبری گمشدگیاں نامنظور ،سندھی اور بلوچوں کی نسل کشی نامنظور، سندھی ہندو عورتوں کا اغوا نامنظور، سندھی ہندوؤں کا جبرن مذہب تبدیل کرنا نامنظور ،سندھ میں غیر مقامی لوگ نامنظور جیسے نعرے لگائے۔

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے مرکزی رہنما ایڈیشنل سیکریٹری امر آزادی فنانس سیکرٹری سوڈو سندھی کوڈینیٹر سیکریٹری پرہ سندھی کی رہنمائی میں سن بائی پاس سے  ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو سن شہر سے گزرتے ہوئے اختتام سائیں جی ایم سید کے مزار پر ہوا۔ ریلی کے شرکا اور رہنما کے جانب سے سائیں جی ایم سید کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سندھو دیش کا قومی ترانہ پڑھا فاتحہ خوانی کی اس کے بعد ریلی کی شرکاہوں نے سائین کی مزار پرفلک شگاف نعرے لگائے سندھو دیش کے نعرے لگاتے ہوئے انہوں نے عہدکیا کہ آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اس موقع پر جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے چیئرمین سہیل ابڑو  کہا کے رہبر سندھ سائین جی ایم سید نے سندھو دیش سمیت پوری دنیا کے لیے امن ترقی بھائیچارے کی بات کی جس کے جرم میں ہمارے رہبر کو قید و بند کیا گیا اور سانس کی آخری گھڑی تک قید رہا وہ 25 اپریل کا دن ہے جس دن سندھ لاوارث ہو گئی تھی  لیکن سائین جی ایم سید کے کارکنان نے اپنے رہبر کی راہ پہ چلتے ہوئے کبھی بھی سندھ اور سندھی قوم کو اکیلے نہیں چھوڑا مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جئے سندھ کی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ قربانیاں دے کر سندھو دیش کے علم کو اونچا رکھا ہے اور قومی تحریک کو مضبوط آرگنائز کیا ہے جس کا مثال سندھ میں حقوق سندھ پر مسلسل احتجاجی تحریک اور سندھ کی آزادی کے لیے تاریخی مارچ کیے ہیں جو سلسلہ سند کی آزادی تک جاری رہے گا۔

سہیل ابڑو نے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو شاباش ہے اس مشکل دور میں جہاں پے ریاستی ظلم و جبر آپریشن جاری ہے اور آپ لوگوں کا ثابت قدم رہنا قابل فخر ہے اور ہم اس ریاست کو بتانا چاہتے ہیں تمہارا ظلم و جبر کا دور ہمیشہ نہیں رہنا ہے جبری گمشدگیاں  مسخ شدہ لاشیں قید و بند اور سختیاں ہم کو جھکا نہیں سکتی دکھ اور تکلیفوں پہ چلنا ہمارے لئے سائیں جی ایم سید کی سنت ہے جس پر ہم فخر کرتے ہیں۔

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین زبیر سندھی نے کہا کہ سائین جی ایم سید سندھ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا رہبر ہے جس کے نظریے پہ چل کر ہم مذہبی انتہا پسندی دہشت گردی نفرت سے پوری دنیا کو آزاد کرائیں گے سندھو دیش کا حقیقی مقصد ہی دنیا کے لئے محبت کا پیغام ہے اس لیے اس امن کی دھرتی کو آزاد کرانے کے لئے دنیا سندھی قوم کی مدد کریں کیوں کہ سندھ واحد ملک ہے جس کے پاس امن عالم ترقی بنی آدم اور عالم انسانیت کے لئے بھائیچارے کا پیغام ہے انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان مایوس نا ہو ہمارے حوصلے بلند ہے ہم اپنی جدوجہد سے غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیں گے اور ریاستی ظلم و جبر خوف کو شکست دیں گے ریاست بندوق کے زور پر سندہ کا استحصال کر رہی ہے  جس کے خلاف آواز اٹھانے پر  اور سندھ کے قومی کارکنان صحافیوں دانشورں باشعور عوام کو جبرن گم کیا جاتا ہے اور ان پر غیر انسانی تشدد کرکے مسخ شدہ لاشوں کے صورت میں روڈوں پر پھینکا جاتا ہے جس کا مقصد میں نفسیاتی طور پر خوف کو پیدا کرنا ہے جس سے استحصالی قوتوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنا ہے لیکن ہم واضح کرتے ہیں سانس کی آخری گھڑی تک حق کی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی نے کہا کہ آج کا دن اس ہستی کے بچھڑنے کا دن ہے جس نے منتشر قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہم نے سید سید صاحب کی وفات کے دن کو سوگ بجائے  طاقت میں تبدیل کیا جس کا یہ کھلا مثال ہے سن شہر میں لاکھوں انسانوں کی شرکت اس کی گواہی دے رہا ہے جو سائیں جی ایم سید کی فکر کی فتح ہیں جس سے ریاست خوفزدہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جئے سندھ فریڈم موومنٹ نے سندھ میں ایک نیا جذبہ ولولہ پیدا کیا ہے ہم سندھ کے باشعور قومی و سیاسی کارکن ادیبوں اور دانشوروں کو اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دے اور ہمارے ہاتھوں کو مضبوط کرے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم قومی تحریک کو مضبوط کر کے اپنی منزل کو حاصل کریں گے۔

جئے سندھ فریڈم موومنٹ

Recommended