Urdu News

جی 7کثیر ملکی کمپنیوں پر کم از کم 15 فیصد کا عالمی ٹیکس عائد کرنے کی حمایت

جی 7کثیر ملکی کمپنیوں پر کم از کم 15 فیصد کا عالمی ٹیکس عائد کرنے کی حمایت

جی 7کثیر ملکی کمپنیوں پر کم از کم 15 فیصد کا عالمی ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کریں گے

دنیا کے امیر ترین ملکوں کے گروپ، جی سیون نے ایک تاریخی سمجھوتہ کیا ہے کہ وہ کثیر ملکی کمپنیوں پر کم از کم 15 فیصد کا عالمی ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کریں گے۔G7 کے وزرائے خزانہ نے لندن میں منعقد میٹنگ میں اِس بات سے بھی اتفاق کیا کہ بہت بڑی کمپنیوں کو صرف اُن جگہوں پر ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہیے جہاں اُن کے دفاتر موجود ہیں بلکہ وہاں بھی ٹیکس ادا کرنا چاہیے جہاں اُن کی مصنوعات کی فروخت ہوتی ہے۔

G7 کے وزیروں نے کہاہے کہ وہ الگ الگ ملک کی بنیاد پر کم از کم 15 فیصد کے کم از کم عالمی ٹیکس کی حمایت کریں گے۔سمجھوتے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سب سے بڑی اور سب سے زیادہ منافع بخش کثیر ملکی کمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت کرنے والے ملکوں کو ان کے کم از کم 10 فیصد کے فرق سے زیادہ کے منافع پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے اختیار کے ساتھ ایک قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں۔

وزرا نے اس بات سے بھی اتفاق کیا ہے کہ کمپنیوں کے لیے اِس بات کو لازمی بنایا جائے کہ وہ کمپنی کے ماحولیات پر ہونے والے اثرات کا زیادہ واضح طور پر اعلان کریں تاکہ سرمایہ کار اُن کو فنڈ فراہم کرنے سے متعلق زیادہ آسانی سے فیصلہ کرسکیں۔

Recommended