ہندوستان اور مصر کے درمیان تعلقات کو مضبوط کر نا تھا سمندری مشق کا مقصد
نئی دہلی، 02 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
کئی ممالک کے طویل سفر پر نکلے ہندوستان کے جہاز آئی این ایس تبر نے بحیرہ ابیضمیں یونان اور مصر کی بحریہ کے ساتھ مشقیں کی ہیں۔ہیلینک (یونانی) بحریہ کے فریگیٹ ایچ ایس تھیمیسٹوکلیس اور مصری کے جہاز توشکا کے ساتھ ہوائی دفاع کے اور طرح کی سمندری
مشقیں کی گئیں۔
ہندوستان اور مصر کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے خیر سگالی سفر کے تحت آئی این ایس تبر 29 جون کو دو دن کے لیے اسکندریہ پہنچاتھا۔ایک سرکاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات ہیں اور ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے اکثر اسکندریہ بندرگاہ کا دورہ کیا ہے۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر، کیپٹن ایم مہیش اور عملے نے اسکندریہ نیول اننون سولجر میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد کمانڈنگ آفیسر نے اسکندریہ نیول بیس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ایمن ڈیلی سے بھی ملاقات کی۔ بندرگاہ سے روانگی کے وقت آئی این ایس تبر نے مصری بحری جہاز توشکا کے ساتھ سمندرمیں شراکت داری کی مشق کی۔ مشق میں ہیلو ڈیک لینڈنگ آپریشن اور جا ری مشقیں شامل تھیں۔ آئی این ایس تبر کے خیر سگالی دورے کا مقصد دونوں فریقوں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔
ہندوستانی بحری جہاز آئی این ایس تبرستمبر کے آخر تک افریقہ اور یورپ کی کئی بندرگاہوں کا دورہ کرے گا۔ اس جہاز نے اپنا طویل سفر 13 جون سے شروع کیا ہے۔ اس دوران جہاز تبر تجارتی، معاشرتی اور دیگر سرگرمیاں انجام دے گا۔ اس دوران وہ کی دوست ممالک کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لے گا۔ سفر کے دوران، آئی این ایس تبر خلیج عدن، بحر احمر، سوئز نہر، بحیرہ روم اور بحیرہ بالٹک سے گزرے گا۔