Categories: عالمی

بحیرہ ابیض میں یونان اور مصر کے ساتھ آئی این ایس تبرنے کیا مشق

ہندوستان اور مصر کے درمیان تعلقات کو مضبوط کر نا تھا سمندری مشق کا مقصد

نئی دہلی، 02 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

کئی ممالک کے طویل سفر پر نکلے ہندوستان کے جہاز آئی این ایس تبر نے بحیرہ ابیضمیں یونان اور مصر کی بحریہ کے ساتھ مشقیں کی ہیں۔ہیلینک (یونانی) بحریہ کے فریگیٹ ایچ ایس تھیمیسٹوکلیس اور مصری کے جہاز توشکا کے ساتھ ہوائی دفاع کے اور طرح  کی سمندری

مشقیں کی گئیں۔

ہندوستان اور مصر کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے خیر سگالی سفر کے تحت آئی این ایس تبر 29 جون کو دو دن کے لیے اسکندریہ پہنچاتھا۔ایک سرکاری بیان کے مطابق  دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات ہیں اور ہندوستانی بحریہ کے جہازوں نے  اکثر اسکندریہ بندرگاہ کا دورہ  کیا ہے۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر، کیپٹن ایم مہیش اور عملے نے اسکندریہ نیول اننون سولجر میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد کمانڈنگ آفیسر نے اسکندریہ نیول بیس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ایمن ڈیلی سے بھی ملاقات کی۔ بندرگاہ سے روانگی کے وقت آئی این ایس تبر نے مصری بحری جہاز توشکا کے ساتھ سمندرمیں شراکت داری کی مشق کی۔ مشق میں ہیلو ڈیک لینڈنگ آپریشن اور جا ری مشقیں شامل تھیں۔ آئی این ایس تبر کے خیر سگالی دورے کا مقصد دونوں فریقوں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

ہندوستانی بحری جہاز آئی این ایس تبرستمبر کے آخر تک افریقہ اور یورپ کی کئی  بندرگاہوں کا دورہ کرے گا۔ اس جہاز نے اپنا طویل سفر 13 جون سے شروع کیا  ہے۔ اس دوران جہاز تبر تجارتی، معاشرتی اور دیگر سرگرمیاں انجام دے گا۔ اس دوران وہ کی دوست ممالک کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لے گا۔ سفر کے دوران، آئی این ایس تبر خلیج عدن، بحر احمر، سوئز نہر، بحیرہ روم اور بحیرہ بالٹک سے گزرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago