Urdu News

طالبان اورشدت پسندی: طالبان نے بھی بھارت کوشدت پسندی کا سبق پڑھایا

طالبان اور شدت پسندی

کابل، 7 جون (انڈیا نیرٹیو)

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس کے  تنازعہ کی تپش اب افغانستان تک پہنچ گیا ہے۔ اب افغانستان میں حکمران طالبان نے نوپور شرما کے بیان کی مذمت کی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھارت سے اپیل کی  ہے کہ وہ ایسے شدت پسندوں کو اسلام کی توہین اور مسلمانوں کو اکسانے کی اجازت نہ دے۔ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ہندوستان میں حکمراں جماعت کے ایک کارکن کے ذریعہ  پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

نوپور شرما کے ریمارکس کے خلاف احتجاج اب 14 ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ مالدیپ، لیبیا، انڈونیشیا، ایران، عراق، کویت، قطر، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور بحرین کے بعد اب افغانستان بھی احتجاج کی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ اس میں طالبان کے ذریعہ ہندوستان کو شدت پسندی کا سبق یاد دلاناچونکا دینے والی ہے، کیونکہ طالبان خود ایک دہشت گرد تنظیم رہی ہے اور اس کے ذرریعہ بنیاد پرست اور شدت پسندسرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے۔

Recommended