Urdu News

طالبان نے ریسٹورنٹ میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرعائد کر دی پابندی عائد

طالبان نے ریسٹورنٹ میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرعائد کر دی پابندی عائد

ہرات،13مئی (ہ س)۔

مغربی افغانستان کے شہر ہرات کے ریسٹورنٹ میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔طالبان اہلکار کے مطابق ہرات میں پارکوں میں مرد وخواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر بھی پابندی ہے۔ ریسٹورنٹس میں مرد و خواتین کو الگ الگ رہنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

طالبان اہلکار نے مزید بتایا کہ ریسٹورنٹس مالکان کو زبانی طور پر متنبہ کر دیا گیا تھا۔اہلکار کا کہنا ہے کہ چاہے میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں، یہ اصول لاگو ہوگا۔ خواتین سے کہا ہے کہ وہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو پارکوں میں جائیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی نے بتایا کہ ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کی ہے۔خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان بھر میں خواتین کے اکیلے سفرکرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے اور گزشتہ ہفتے طالبان حکام نیخواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم بھی دیا تھا۔

Recommended