Urdu News

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے طالبان وفد کی ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے طالبان وفد کی ملاقات

دوحہ،یکم دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ دوحا میں 29 اور 30 نومبر کو طالبان کے سینئر نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہوئی، طالبان وفد کیساتھ دہشتگردی، محفوظ راستے، تمام افغانوں کے حقوق اور پائیدار مفادات پر بات ہوئی۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دوحا میں طالبان وفد کے ساتھ انسانی بحران پر عالمی برادری کے ردعمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان پر زور دیا ہے کہ اپنی تمام صفوں میں معافی کے اپنے وعدے کی پاسداری یقینی بنائیں اور انتقامی ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں کے ذمہ داروں کو پکڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان انتقامی ہلاکتوں، افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز (اے این ایس ایف) کے سابق ارکان کی جبری گمشدگی کی اطلاعات پر امریکی تشویش سے آگاہ ہیں۔

Recommended