Categories: عالمی

طالبان کے وفد کا دورہ ایران، وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

کابل،یکم فروری(انڈیا نیرٹیو)

تحریک طالبان افغانستان کے ایک وفد نے تنظیم کے سیاسی شعے کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں ایران کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔اتوار کے روز طالبان اور ایرانی وزیرخارجہ کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں طالبان اور ایران کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم' کے مطابق ایرانی حکومت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے طالبان رہ نماﺅں سے بات چیت میں ان سے کہا ہے کہ وہ امریکا پر اعتبار نہ کریں۔ امریکا قابل اعتبار ثالث نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران افغانستان میں تمام قومی قوتوں کی نمائندہ حکومت کےقیام کی حمایت کرتا ہے۔

اس موقعے پر ایرانی وزیر خارجہ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کے خلاف عسکری کارروائیاں روکیں کیوں کہ  افغان عوام کے خلاف ہونے والے حملوں سے طالبان کے خلاف عوام میں نفرت پیدا ہوسکتی ہے۔دوسری طرف طالبان وفد کے ترجمان محمد نعیم نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کو مثبت قرار دیا۔

افغانستان سے نشریات پیش کرنے والے 'طلوع' ٹی وی چینل کے مطابق طالبان اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے لیےاہمیت کے حامل موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قطر کی ثالثی سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت اور دوحا سمجھوتے پرعمل درآمد پر زور دیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago