Urdu News

طالبان کا فرمان، مردوں کے بغیرخواتین گھر سے باہر نہ جائیں

طالبان کا فرمان

طالبان کا فرمان، مردوں کے بغیرخواتین گھر سے باہر نہ جائیں

کابل، 15 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

شمالی افغانستان کے دور دراز علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد ہی طالبان نے مقامی اماموں کو اپنے پہلے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عورتیں مردوں کے بغیر گھر سے باہر نہ جائیں اور مردداڑھی نہ بنائیں۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ اس حکم کی تعمیل نہیں کریں گے، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

افغانستان میں جن شہروں کا طالبان نے محاصرہ کیا ہے وہ شمال کے ان صوبوں میں ہیں جن کی سرحدیں افغانستان کے وسط ایشیا کے ہمسایہ ممالک سے ملتی ہیں۔ جن علاقوں میں طالبان نے قبضہ کیاہوا ہے، وہاں پر رہنے والی ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ان علاقوں میں ایسی کئی خواتین ہیں کو کام کے سلسلے میں گھروں سے باہر جاتی ہیں۔ اس حکم کے بعد وہ سب خوفزدہ ہیں۔ لڑکیوں کے اسکول جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

طالبان نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص خاص طور پر نوجوان سبز لباس بھی نہ پہنے۔ساتھ ہی  مردوں کو پگڑی پہننے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی افغانستان میں بہت  سے  لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یہ لوگ مزارشریف میں ایک چٹان پر  تعمیر شدہ  عارضی کیمپ میں رہ رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں کام نہیں کرسکیں گے، لہذا وہ اس جگہ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

Recommended