Urdu News

ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈر وں میں مذاکرات

ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈر وں میں مذاکرات

ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈر وں میں مذاکرات

نئی دہلی ، 09 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

مشرقی لداخ میں ایکچوئل لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) کے تعلق سے 10 ماہ پرانے تعطل کے بارے میں چین کے ساتھ فوجی کمانڈر سطح کے مذاکرات کا 11 واں دور آج جمعہ مولڈو چوشول میٹنگ پوائنٹ پرشروع ہوگیاہے۔ ہندوستان اور چین مئی 2020 میں شروع ہونے والے سرحدی تناؤکو حل کرنے کے لیے اب تک 10 بار فوجی بات چیت کر چکے ہیں۔ نویں دور کے مذاکرات کے بعد ، دونوں ملک کی افواج پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

ہندوستان اور چین کے درمیان مذاکرات کا 11 واں دور ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب 12 مارچ کو کواڈ ممالک کے پہلے سربراہ اجلاس کے لئے چین کی بڑھتی ہوئی بے چینی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔ 20 فروری کو دونوں ممالک کی فوجوں کے کور کمانڈر رینک کے افسران کے مابین دسویں دور کی بات چیت ہوئی۔

 تقریبا 16 گھنٹے جاری رہنے والی اس میٹنگ میں مشرقی لداخ میں ہاٹ اسپرنگس ، گوگرا اور دیپسانگ جیسے تعطل والے مقام سے فوجیوں کے انخلا کے عمل پر روشنی ڈالی گئی۔ پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے کی طرح ان متنازعہ علاقوں سے فوج ، اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان کے خاتمے پر دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں کے مابین غور وخوض کیا گیا۔

Recommended