Urdu News

وزیر اعظم مودی اور یوکرین کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ یوکرین کے صدر نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی اور روس کے ساتھ تنازعہ میں امن فارمولے پر عمل درآمد میں ہندوستان کی شرکت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ہندوستان کی صدارت میں جی 20 کے کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ انہوں نے جی 20 فورم میں امن فارمولے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ اس کے نفاذ میں ہندوستان کی شرکت پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے ذریعے انسانی امداد اور حمایت کے لئے ہندوستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 دسمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ اس دوران وزیراعظم نے یوکرین کے ساتھ تنازعہ کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔

Recommended