Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے تشیرنگ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو

Dr. Lotay Tshering, Prime Minister of Bhutan

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے تشیرنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

بھوٹان کے وزیر اعظم نے کووڈ-19 وبائی مرض کی موجودہ لہر سے لڑنے میں ہندوستان اور ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے حکومت بھوٹان اور بھوٹان کے شہریوں کا ان کی نیک خواہشات اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بھوٹان کے بادشاہ کی قیادت میں وبائی مرض کے خلاف جنگ میں بھوٹان کے رول کی تعریف کی اور وبائی مرض کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے لیے لیون چھن کو نیک خواہشات پیش کیں۔

دونوں لیڈران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ بحران سے بھارت اور بھوٹان کے درمیان مخصوص دوستی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے کیوں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی تفہیم، باہمی احترام، مشترکہ تہذیبی وراثت اور عوام کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

Recommended