Urdu News

عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی عروج پر: نواز شریف

عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی عروج پر: نواز شریف

لندن۔ 23  جنوری

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  کہا  ہے کہ ملک کے وزیر اعظم عمران خان کی ' غلط' پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔یہ سرزنش لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے  رہنما نے لندن سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میں لاہور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں، )وزیراعظم) عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے"۔

  پاکستان کے اپوزیشن سینیٹرز نے جمعہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بشمول جمعرات کو لاہور میں ہونے والے دھماکے پر وضاحت طلب کی ہے۔ڈان اخبار کی خبر کے مطابق، جمعہ کے اجلاس کے دوران، اپوزیشن نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی پر زور دیا کہ وہ معمول کی کارروائی معطل کریں اور لاہور دھماکے اور اسلام آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے تناظر میں ملک کی امن و امان کی صورتحال پر بحث کریں۔قبل ازیں جمعرات کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دھماکے کی مذمت کی۔

Recommended