Categories: عالمی

عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی عروج پر: نواز شریف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لندن۔ 23  جنوری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  کہا  ہے کہ ملک کے وزیر اعظم عمران خان کی ' غلط' پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔یہ سرزنش لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے  رہنما نے لندن سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میں لاہور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں، )وزیراعظم) عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے"۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
  پاکستان کے اپوزیشن سینیٹرز نے جمعہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بشمول جمعرات کو لاہور میں ہونے والے دھماکے پر وضاحت طلب کی ہے۔ڈان اخبار کی خبر کے مطابق، جمعہ کے اجلاس کے دوران، اپوزیشن نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی پر زور دیا کہ وہ معمول کی کارروائی معطل کریں اور لاہور دھماکے اور اسلام آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے تناظر میں ملک کی امن و امان کی صورتحال پر بحث کریں۔قبل ازیں جمعرات کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دھماکے کی مذمت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago