Urdu News

بلوچستان میں فوجی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ، 9 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

بلوچستان میں فوجی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں نو فوجیوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجیوں کے علاوہ ہلاک ہونے والے تین افراد دہشت گرد بتائے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں واقع فوجی اڈے پر بدھ کی صبح سات بجے شدید حملہ ہوا۔ بعد ازاں اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی تھی۔ تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان ملا قاسم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ژوب میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

تحریک جہاد پاکستان کے 5 دہشت گردوں نے  ژوب کے فوجی اڈے پر شدید فائرنگ کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا کہ حملے میں کچھ اور دہشت گرد بھی ملوث تھے تاہم پہلے مرحلے میں صرف تین دہشت گرد سامنے آئے۔ دونوں طرف سے شدید فائرنگ شروع ہو ئی۔

اس فائرنگ میں نو پاکستانی فوجی مارے گئے۔ تین حملہ آور دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔ کم از کم 15 پاکستانی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اسی دوران پاکستانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے صبح سویرے حملہ کیا اور وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں سے ان کا تصادم ہوا۔ پاکستانی فوج نے بتایا کہ یہ فوجی آپریشن جاری ہے۔ اب تک تین دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

پاک فوج نے کہا کہ وہ بلوچستان میں امن کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جائے گا۔ اس واقعے کی ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ دونوں جانب سے شدید حملے کیے جارہے ہیں۔

Recommended