Categories: عالمی

پاکستان میں سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، چھ افراد ہلاک

تین حملہ آور بھی مارے گئے، 22 لوگ زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ایک قلعے کے اندر واقع سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر خوفناک دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں کم از کم چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین حملہ آوروں کے مارے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں اس وقت شدید سیاسی بحران چل رہا ہے۔ اس سیاسی بحران کے درمیان دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا ہے۔ ضلع پولیس آفیسر وقار احمد خان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے جنوبی وزیرستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں ایف سی لائن پر حملہ کیا۔ یہاں قلعے کے اندر واقع ایک سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پر زوردار حملے ہوئے۔

دھماکوں کی آواز اتنی زوردار تھی کہ کافی دیر تک سنی گئی۔ اس حملے میں چھ سیکورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ بعد میں ہونے والے مقابلے میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ 22 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حملے کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے ضلع ٹانک کی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago