Urdu News

عرب دنیا میں بھی تبدیلی جاری، قطر میں پہلی بار قانون ساز کونسل کے ممبران کے انتخابات

قطر میں پہلی بار قانون ساز کونسل کے ممبران کے انتخابات

دوحہ،02اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

قطر میں ملک کی قانون ساز کونسل(شوریٰ) کے پہلے انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 45 میں سے 30 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات سے قبل اس شوریٰ کے تمام ارکان کا تعین امیر قطر خود کرتے تھے۔شوریٰ کی 30 سیٹوں پر 284 امیدواران انتخاب لڑ رہے ہیں جن میں 28 خواتین بھی شامل ہیں۔ شوریٰ کی بقیہ 15 سیٹوں پر ارکان کی نامزدگی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کریں گے۔

مبصرین کے مطابق ان انتخابات کے نتیجے میں قطر میں طاقت کا محور تبدیل نہیں ہوگا اور آل ثانی خاندان ہی اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط رکھے گا۔ قطری حکومت کی جانب سے ان انتخابات کا انعقاد جمہوری نظام کی قبولیت کا علامتی اشارہ ہے۔قطر کی آبادی تقریبا 3 لاکھ 33 ہزار نفوس پر مشتمل ہے مگر اس انتخاب میں صرف وہی افراد ووٹ ڈالے کے قابل ہیں جن کے آبا 1930 میں قطر کے شہری تھے۔ اس فیصلے کی وجہ ایک قبیلے کے کچھ افراد ووٹ نہیں ڈال سکے جس پر کچھ تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

Recommended