Urdu News

بائیڈن انتظامیہ نے ویزا کارکن کی مقررہ ادائیگی کے معاملہ کو آگے بڑھایا

بائیڈن انتظامیہ نے ویزا کارکن کی مقررہ ادائیگی کے معاملہ کو آگے بڑھایا

واشنگٹن ، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نےH1B ویزا کارکن کی مقررہ ادائیگی کے معاملہ کو آگے ڈیڑھ سال تک کے لیے بڑھا دیا ہے۔حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ محنت کو قانونی اور پالیسی امور میں اس پر کام کرنے کے لئے مزید وقت ملے گا۔ اس ماہ کے آغاز میں تنخواہ کا تعین کرنے کے معاملہ کو60 دن آگے لے جانے کے لیے کہا گیا تھا۔

H-1B ویزا غیر رہائشی ویزا ہے۔ یہ ویزا امریکی کمپنیوں میں کام کرنے والے ایسے ہنر مند ملازمین کےلیے ہیں جن کا امریکہ میں فقدان ہے۔ اس ویزا کے لیے وقت کی حد چھ سال ہے۔ امریکی کمپنیوں کی مانگ کی وجہ سے ہندوستانی آئی ٹی پیشہ ور افراد کو یہ ویزا سب سے زیادہ ملتا ہے۔

ماہ کے آغاز میں جاری کیا گیا وفاقی نوٹیفکیشن میں ، محکمہ محنت نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ حتمی قاعدے کی مؤثر تاریخ کو آگے بڑھانے کی تجویز کو منظور کیا جائے۔ صدر کی طرف سے تاخیر کی یہ تجویز 20 جنوری کو جاری کردہ ہدایت کے مطابق ہے۔

محکمہ نے مؤثر تاریخ میں مجوزہ تاخیر پر عوام سے تحریری اعتراضات طلب کیے تھے۔ جس کی آخری تاریخ 16 فروری تھی۔ جنوری 2021 میں شائع ہونے والے حتمی اصول سے ان ملازمین پر اثر پڑے گا جو اپنے اداروں میںH-1B ، H-1B 1 اورE-3 ویزا کی بنیادپرمستقل یا عارضی رکھنا چاہتے ہیں۔ ای 3 ویزا صرف آسٹریلیائی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جب کہ ایچ ون بی ون ویزا صرف سنگاپور اور چلی کے عوام کو جاری کیا جاتا ہے۔

ہندوستانی نژاد ویوک مورتی بائیڈن کے سرجن جنرل بن گئے

ہندوستانی نژاد معالج ڈاکٹر ویوک مورتی کو صدر بائیڈن کا سرجن جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر مورتی (43) دوسری بار سرجن جنرل بن گئے ہیں۔ اس عہدے پر اپنی تقرری کے بعد ، انہوں نے اس کے لیے سینیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک کے بچوں کو بہتر مستقبل دینے پر کام کریں گے۔ سال 2013 کے اس وقت کے صدر اوباما نے ڈاکٹر مورتی کو پہلے سرجن جنرل نامزد کیا تھا۔ وہ 37 سال کی عمر میں اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے کم عمر ترین سرجن بن گئے۔

دوبارہ سرجن جنرل کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ، وہ نئے صدر جو بائیڈن کو کورونا کی وبا سے متعلق بھی مشورہ دیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ حزب اختلاف کی ری پبلکن پارٹی سے بھی سینیٹ کے 7 ممبران نے ڈاکٹر مورتی کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈاکٹر مورتی نے کہا ہے کہ وہ سرجن جنرل کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے متعصبانہ سلوک نہیں کریں گے۔ 

ڈاکٹرمورتی بنیادی طورپر کرناٹک ، ہندوستان سے ہے ،ان کی پیدائش یارکشائر کے ہڈرز فیلڈ قصبے میں ہوئی۔ وہ تین سال کے تھے جب اس کا کنبہ میامی چلا گیا۔ اس کے علاوہ ، ڈاکٹر مورتی نے امریکہ کے لیے ڈاکٹروں کی تنظیم کی بنیاد رکھی۔ اس ادارے میں 18 ہزار سے زیادہ ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ ممبر ہیں۔ یہ تنظیم سستے میں اچھی خدمات مہیا کرتی ہے۔

Recommended