Urdu News

برطانوی حکومت کی فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی کی تیاری

برطانوی حکومت کی فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی کی تیاری

برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے مطابق حماس کے پاس نمایاں دہشت گردی کی صلاحیت ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس جدید ہتھیار، دہشت گردی کی تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لئے حکمت عملی تیار ہے۔واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل میں آئے دن جنگ ہوتی رہتی ہیں، اور حماس نے اسرائیل کے اوپر میزائلیں داغتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل حماس کی کمر توڑنے کے لئے عالمی رہنماؤں سے حماس کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ بناتا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2001 میں برطانیہ حماس کے ونگ القسام بریگیڈ پر  پابندی عائد کر چکا ہے۔

Recommended