Urdu News

گوگل اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او نے ہندوستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا

گوگل اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او نے ہندوستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا

گوگل اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او نے ہندوستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا

گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے یقین دلایا ہے کہ وہ کورونا کے اس مشکل وقت میں ہندوستان کی مدد کریں گے۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی صورت حال کو دیکھ کر دکھی محسوس کر رہا ہوں۔گوگل اور گوگل صارفین کی جانب سے 135کروڑ روپیے کی رقم گیوانڈیا اور یونیسیف کے ذریعہ میڈیکل سپلائی اور دیگر آلات کے لئے عطیہ کی گئی ہے۔ 

ایک اور ٹویٹ میں مائیکرو سافٹ کے ہندوستانی نژاد سی ای او ستیہ نڈیلا نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ہندوستان میں امدادی کاموں کےلیے وسائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گی۔ ساتھی ہی آکسیجن ڈیوائس کی خریداری میں بھی تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹوٹا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ ہندوستانی امریکی سرمایہ دار ونود کھوسلہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے اسپتالوں کو مالی مدد فراہم کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں تقریباً 350000 سے زیادہ نئے کوروناوائرس کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔کئی ریاستوں ، اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی کمی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بھارت نے ’آکسیجن میتری ‘ مہم کے تحت کئی ممالک سے آکسیجن لی ہے۔ 

اس سے قبل ہفتے کے روز ، ہندوستانی فضائیہ سنگاپور سے چار کرائیوجینک ٹینک لیے گئے تھے۔ ان کنٹینرس کو ہوائی جہاز کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ، سعودی عرب نے بھارت کو 80 میٹرک ٹن لیکوڈ آکسیجن کی فراہمی کی ہے۔ 

Recommended