Categories: عالمی

کورونا سے لڑنے کے لیے 40 امریکی کمپنیوں کے سی ای او نے عالمی ٹاسک فورس تشکیل دی

کورونا سے لڑنے کے لیے 40 امریکی کمپنیوں کے سی ای او نے عالمی ٹاسک فورس تشکیل دی

واشنگٹن ، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بھارت سے یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے ، 40 امریکی کمپنیوں کے سی ای او نے کورونا سے لڑنے کے لیے گلوبل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

ڈیلوئیٹ کے سی ای او پونیت رنجن نے بتایا کہ پیر کو یو ایس انڈیا بزنس کونسل ، یو ایس چیمبرز آف کامرس ، یو ایس انڈیا اسٹریٹیجی اور پارٹنرشپ فورم بزنس راؤنڈ ٹیبل کا اجلاس ہوا۔ اس دوران بتایا گیا کہ 20ہزار، آکسیجن کنسنٹریٹر ہندوستان کو فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کے تحت ہندوستان کو طبی سامان مہیا کیا جائے گا۔ اسے ' وبائی ردعمل پر عالمی ٹاسک فورس ' نام دیا گیا ہے۔

سی ای او پونیت رنجن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں متعدد امریکی کمپنیاں اکٹھی ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہر ممکن طریقے سے مدد پر توجہ دیں گے۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلی لہر سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے بعد ، ہم بہت پراعتماد ہیں ، ہمارا حوصلہ بلند ہے لیکن اس لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سے کسی طرح نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم آکسیجن اور اس کے کنسنٹریٹرس ہیں۔ 20ہزار، آکسیجن کنسنٹریٹر اگلے چند ہفتوں میں بھارت کو بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے 1ہزار، مشینیں اس ہفتے تک پہنچ جائے گی اورپھر 11ہزار، مشینیں 05 مئی تک پہنچنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا مسئلہ 10 لیٹر اور 45 لیٹر کی گنجائش والے آکسیجن سلنڈر بھیجنا ہے۔

رنجن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے مابین ہونے والی بات چیت اور بھارت کو فوری طور پر طبی سامان کی فراہمی کے امریکہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک قدرتی اتحادی ہیں۔ ساتھ ہی ڈےلوئیٹ کے بھارت میں تقریبا 2ہزارملازم کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال انتہائی خوفناک ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اپنے کنبے سے محروم ہوگئے ہیں۔ ہماری تعزیت ان کے ساتھ ہے اور ہم اپنی طرف سے تعاون کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago