Urdu News

چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے سی آئی اے کا چائنا مشن سینٹر قائم

چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے سی آئی اے کا چائنا مشن سینٹر قائم

چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے سی آئی اے کا چائنا مشن سینٹر قائم

واشنگٹن،08اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین کو 21ویں صدی میں امریکا کے لیے سب سے بڑا جغرافیائی و سیاسی خطرہ قرار دیتے ہوئے چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کا خصوصی چائنا مشن سینٹر قائم کردیا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے چین سب سے بڑا خطرہ ہے۔ چائنا مشن سینٹر کا مقصد چین کی جانب سے درپیش عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ سی آئی اے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو خطرہ چینی حکومت سے ہے، چینی عوام سے نہیں۔ولیم برنز کے مطابق روس، شمالی کوریا اور ایران پر ہماری توجہ برقرار رہے گی۔

Recommended