دبئی میں مندرکی تعمیر متحدہ عرب امارات اور دبئی کے رہنماوں کی روشن خیالی کاثبوت
دبئی ، 25 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
دیوالی کے موقع پر 2022 کے آخر تک ہندو مندر کے دروازے دبئی میں کھول دیئے جائیں گے۔دبئی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس مندر کی بنیاد 29 اگست 2020 کو کورونا دور میں رکھی گئی تھی۔
اس کی تعمیر کا عمل سال 2022 تک مکمل کرنے کے لیےتیزی سے کوششیں جاری ہیں۔ مندر کے ٹرسٹی راجو شروف نے حکمرانوں کی رواداری کا شکریہ ادا کیاہے۔ دبئی میں مندرکی تعمیر متحدہ عرب امارات اور دبئی کے رہنماوں کی روشن خیالی کاثبوت ہے۔
یہ مندر خلیج میں قیام پذیر ہندؤں کو عبادت گاہ کی شکل میں تحفہ ہے تاکہ دبئی میں مقیم ہندو مذہبی امور کو مندر میں جا کر انجام دے سکے۔ اس سے قبل اب تک دبئی میں ایک بھی مندر نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے روشن خیالی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے دبئی میں مندر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں مندر کی تعمیر کو لے کر ہندو ؤں میں خوشی ہے ۔ اب دبئی میں لوگ مندروں میں جا کر پوجا کر سکیں گے۔