Categories: عالمی

افغانستان میں طویل جنگ کا خاتمہ، امریکی فوج کی آخری ٹیم کی بھی واپسی

واشنگٹن: طالبان(Taliban) کے قبضے والے افغانستان(Afghanistan) سے امریکہ(America) 20 سال بعد پوری طرح سے واپس جا چکا ہے۔ معینہ مدت سے پہلے افغانستان میں امریکی فوجیC-17 طیارہ سے ہم وطن لوٹ گئے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا ’افغانستان میں امریکی کی 20 سال سے جاری فوجی موجودگی ختم ہوگئی ہے’۔ صدر جو بائیڈن(Joe Biden) نے یہ اعلان امریکہ کے سبھی فوجیوں کو واپس نکالنے کے کچھ گھنٹے بعد کیا۔ انہوں نے کہا، ’اب افغانستان میں ہماری 20 سال کی فوجی موجودگی ختم ہوگئی ہے‘۔ جوبائیڈن نے افغانستان سے نکلنے کے لئے مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ وہ منگل کو قوم کو خطاب کریں گے۔

دوسری جانب کابل میں امریکی جنرل فرینک میکنزی نے پوری طرح سے واپسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے پنٹاگن کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان میں چیف امریکی سفارت کار راس ولسن آخری پرواز پر تھے۔ طالبان کے قبضے کے بعد واشنگٹن اور اس کے ناٹو اتحادیوں کو جلد بازی میں باہر نکلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ وہ اپنے پیچھے ہزاروں افغانوں کو چھوڑ گئے ہیں، جنہوں نے مغربی ممالک کی مدد کی اور اب شاید انہیں وہاں سے نکلنے کی ضرورت ہو۔ فرینک میکنزی نے کہا کہ آخری پرواز میں کئی امریکی سوار نہیں ہوپائے کیونکہ وہ وقت سے ایئر پورٹ تک نہیں پہنچ سکے۔

100 سے زیادہ امریکی اب بھی افغانستان میں

واضح رہے کہ طالبان کے کنٹرول پانے کے ایک دن پہلے 14 اگست سے اب تک 122,000 سے زیادہ لوگوں کو کابل سے باہر نکالا گیا ہے۔ امریکہ نے افغانستان میں اپنی سیاسی موجودگی کو معطل کردیا ہے اور قطر سے سفارت کار کام کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلنکن نے پیر کو کہا- ’کابل میں امریکی سفارت خانہ خالی رہے گا۔ افغانستان میں تعینات سفارت کار قطر سے کام کریں گے‘۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلنکن نے کہا، ’افغانستان کے ساتھ امریکہ کے جڑاو کا ایک نیا باب شروع ہوگیا ہے۔ اس میں ہم اپنی ڈپلومیسی کے ساتھ قیادت کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 100 سے زیادہ امریکی ابھی بھی افغانستان میں ہیں، جو یہاں سے نکلنا چاہتے تھے۔ ہم ان کی صحیح تعداد پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 6,000 سے زیادہ امریکیوں کو نکالا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago