Urdu News

متحدہ عرب امارات نے بھارت میں سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 100 بلین امریکی ڈالر کا وعدہ کیا ہے: پیوش گوئل

مرکزی وزیر تجارت جناب پیوش گوئل

 نئی دہلی:18 دسمبر،2021۔تجارت اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ممبئی میں بھارتی صنعت کے کپتانوں اور ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کردہ کاروباری پلیٹ فارمز اور انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی کاروباروں کے لیے عالمی سطح پر اپنی رسائی اور توسیع کے کچھ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1DBIW.jpg

ایک سرکردہ اسمارٹ لاجسٹکس فراہم کنندہ ڈی پی ورلڈ، جس کی مکمل ملکیت متحدہ عرب امارات کی حکومت کے پاس ہے، نے مارکیٹ میں توسیع کے مواقع پیش کیے جو یہ بھارتی کاروباروں اور برآمد کنندگان کو پیش کرتا ہے۔ یہ فرم انڈیا مارٹ ٹریڈرز مارکیٹ قائم کر رہی ہے، جو ہندوستانی کاروبار کے لیے ایک وقف مارکیٹ ہے جو تاجروں اور صنعت کاروں کو متحدہ عرب امارات کی مقامی مارکیٹ اور علاقائی مارکیٹ کے ساتھ تجارت کرنے کے قابل بنائے گی۔

دبئی کے جیبل علی فری زون (جفزا) کی طرف سے پیش کردہ پوٹینشیل، جو دنیا کے معروف فری ٹریڈ زونز میں سے ایک ہے، کو بھی ہندوستانی صنعت کے سامنے پیش کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2I4OA.jpg

ڈی پی ورلڈ اور یو اے ای کی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ فوری مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ‘‘ہم ہندوستان کے لیے 10 بلین امریکی ڈالر کا موقع بننے اور عالمی سطح پر برانڈ انڈیا کو ظاہر کرنے کے لیے اس کی تلاش میں ہیں’’۔

صنعت کے نمائندوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اس کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد متحدہ عرب امارات کا نمبر 1 تجارتی پارٹنر بننا ہے۔ وزیر نے کہا، ‘‘متحدہ عرب امارات خلیج تعاون کونسل اور پورے افریقہ کا گیٹ وے ہے’’۔

وزیر نے گروپ کے چیئرمین اور سی ای او، ڈی پی ورلڈ، سلطان احمد بن سلیم کا ہندوستانی کاروباروں کے لیے کم لاگت مالیات کی فراہمی جیسے حل کے ساتھ آنے کا خیرمقدم کیا۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سے بنائے گئے خیر سگالی ہمیں بڑے عزائم رکھنے میں مدد کر رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے ہندوستانی برآمدات کو نہ صرف یو اے ای بلکہ یو اے ای کو اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جی سی سی اور افریقہ اور دیگر جگہوں کی دیگر منڈیوں میں برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک روڈ میپ بنانے کے لیے تبادلہ خیال میں حصہ لینے کے لیے برآمد کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر نے انتہائی سازگار نتائج کا اشتراک کیا جن کی بھارت-یو اے ای کے آزاد تجارتی معاہدے سے توقع کی جا سکتی ہے، جو بات چیت اور حتمی شکل دینے کے اعلی درجے کے مراحل میں ہے۔‘‘کئی شعبوں میں بہت ساری اچھی خبریں آرہی ہیں، کیونکہ ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایف ٹی اے کو حتمی شکل دے رہے ہیں’’۔

Recommended